شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ذوالفقار حمید

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:14

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے کہا کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر پولیس آفیسرکو لیڈنگ رول ادا کرنا چاہیے۔شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ہر قسم کے مشکل حالات میں ا پنی خدا داد صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئیگوجرانوالہ ریجن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ریجن بھر کے اینٹی رائٹ یونٹ اور سپیشل الیٹ گروپ کے زیر اہتمام ٹریننگ کر نے والے جوانوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن خالد بشیر،اے ڈی آئی جی غلام محمد، انچارج سیکیورٹی اعجاز یامین ،انچارج اینٹی رائٹ یونٹ نیاز خان ، انچارج سپیشل الیٹ گروپ ناصر محمود،،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراینٹی رائٹ یونٹ نے مجمع خلاف قانون کو کنٹرول کرنے اور امن و امان قائم کرنے کے سلسلہ میں ڈیمو پیش کیے ۔جبکہ سپیشل ایلیٹ گروپ کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن ٹریننگ کورس کے جوانوں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اسلحہ کو کھولنے اور جوڑنے اور چلتی ہوئی گاڑی سے اترنے اور چڑھنے کے ساتھ ساتھ وی وی آئی پی کی سیکیورٹی کے ڈیمو بھی پیش کیے ۔

آر پی او نے جوانوں کی طرف سے پیش کیے گئے ڈیمو ز کو سراہا اور جوانوں کی اچھی تربیت کر نے والے ٹریننگ سٹاف کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا کہ فورس کی جسمانی اور اسلحہ کی ہینڈلنگ کی ٹریننگ انتہائی ضروری ہے ۔کیونکہ جب تک فورس جسمانی طور پر مضبوط نہ ہوگی تو وہ کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ریجن بھر کی پولیس کو یہ کورس کروائے جائیں گے۔

آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے کہا کہ اینٹی رائٹ یونٹ اور آن لائن کورس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنا اور معاشرہ میں قیام امن کو بحال رکھنا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گوجرانوالہ ریجن پولیس اسی محنت ، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گی اور شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنا اور محکمہ کا وقار بلند رکھیںگے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں