نوجوان وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،چوہدری صدیق مہر

جمعرات 23 مئی 2019 19:02

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81چوہدری صدیق مہر نے کہا نوجوان وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کو نئی ذمہ داریاں سونپے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یوسی 1میں سابقہ جنرل کونسلر عابد جندران کی طرف سے افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ضلع اور ڈویثرن میں تحریک انصاف کومزید مضبوط بنانے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کیلئے نوجوان میدان میں نکلیں ۔

اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر یو سی 1لقمان عاطف گجر ،سابقہ لیبر کونسلر رانا عبد الخالق ،چوہدری اشرف منہاس ،وجاہت علی مغل صدر انجمن تاجران ،حاجی محمد رفیق جٹ ، راجہ عبد العزیز ،خواجہ ظہیر ،سہیل احمدشاہد ، بائو انور سابقہ کونسلر ،ملک خاور و دیگر نے شرکت کی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں