اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوازت اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قائم کی گئی تجاوازت اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور آپریشن کرتے ہوئے جی ٹی روڈ سنگ جانی ٹول پلازہ سے ٹیکسلا متعدد غیر قانونی تعمیرات / تجاوزات کومسمارکر دیا ہے ۔ پیر کے روزآپریشن کے لئے انفورسمنٹ ٹیموں نے ویل ڈوزر اور ہیوی مشینری کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران 08 عدد دکانیں، 05 عدد کھوکھا جات، 01 عدد ٹائر شاپ، 06 عدد واش رومز، 06عدد چار دیواریاں، 05 عدد گیٹ، 04 عددکنٹینر، 01 عدد آرا مشین ٹھیے، 06 عدد شوروم، 03 عدد تندور، 02 عدد تعمیراتی میٹریل ٹھیے، 01 عدد شیڈ، 05 فٹ چوڑی اور 08 فٹ لمبی 01 پتھروں کی دیوار سمیت تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ ایک اورکارروائی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس ٹو سے 8 جنریٹر زکے کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ 2 جنریٹر کو گلی سے اٹھوا دیا گیا۔ اسی طرح سرکاری اراضی اور راستوں پر بنائے گئے غیر قانونی07سیکورٹی کیبن اور گارڈ پوسٹوں کو مسمار کر دیا ۔ ان تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں