وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے میں کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،میاں محمد ارقم خان

منگل 25 فروری 2020 20:52

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سابق ضلعی جنرل سیکر ٹری میاں محمد ارقم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے میں کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس طرح چائنہ نے کچھ ہی برس میں ستر کروڑ اور ملیشیا ، ترکی،انڈونیشیا،کوریا و دیگر ممالک نے اپنی خط غربت سے نیچے اور پسماندہ عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنا کر اس طبقے کو ملک کے مڈل کلاس تک لیکر گئے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوئے اسی طرح وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی نادار اورلوئر مڈل کلاس کی حالت بدلنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں