کامونکے، گاڑی سے گرنے والی خاتون عقب سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی

بدھ 24 نومبر 2021 23:57

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) چاند گاڑی سے جی ٹی روڈ پر گرنے والی شادی شدہ خاتون عقب سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نواحی گائوں چک لکھیا کی بتیس سالہ صباء اپنی بھتیجی کے ہمراہ رکشے پر گوجرانوالہ جارہی تھی کہ ریسکیو1122کے دفتر کے سامنے سڑک خراب ہونے کے باعث جمپ لگنے سے صباء جی ٹی روڈکے درمیان میں گرکر گئی جس کے نتیجہ میں عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اُسے بُری طرح کچل دیا اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر پہ دم توڑ گئی۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں