گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنرکا چائلڈبیوروپروٹیکشن کادورہ،بچوں میں مختلف اشیاء تقسیم کیں

منگل 21 مارچ 2023 23:17

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا، انہوں نے بچوں کی فرمائش اور ضروریات کے مطابق ان کی پسند کی اشیاء جس میں کھلونے، بیٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن کا سامان، کیریم بورڈ، تسبیح، نماز کیلئے کیپ، کمپیوٹر، کھانے پینے کی اشیا جن میں چاکلیٹ، کولڈ ڈرنکس، پیزا اور دیگر اشیاءتقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یتیم، بے سہارا بچوں کی کفالت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، مخیر حضرات کو ان بچوں کی کفالت، بہترین کھانا، کھیل اور سیر و تفریح میں معاونت کیلئے آن بورڈ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر قطعاً سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیورو انتظامیہ ان بچوں کے ساتھ خوش اسلوبی اور نرمی کے ساتھ پیش آئے اور بچوں کی تمام ضروری اور جائز ضروریات کو پورا اور ان کو قانون کے مطابق با آسانی ان کے والدین کے ساتھ ملنے کا موقع فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں