موجودہ سیاسی کشمش کا حل قومی ڈائیلاگ میں ہے،ذوالقرنین حیدر ورک ایڈووکیٹ

جمعہ 26 مئی 2023 19:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2023ء)موجودہ سیاسی کشمش کا حل قومی ڈائیلاگ میں ہے تاکہ ملک و قوم کوسیاسی، آئینی اور انتخابی بحران سے نکالا جا سکے،حکمرانوں کی بدتر ین سیاسی اورمعاشی پالیسیوں نے ملک و قوم کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے ذوالقرنین حیدر ورک ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس دلدل میں پھنس چکا ہے اس ملک کو اس نہج تک پہنچانے میں روایتی سیاستدانوں نے لوٹ مار کی اور جاگیرداروں کی بے رحمانہ حوس نے پاکستانی قوم کا مستقبل تاریک کر دیا۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات اس نہج تک پہنچ جائیں گے جہاں کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا۔ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اور سیاست چلتی رہے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں