تعلیم کامقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے،یاسر عرفات رامے

پیر 28 اگست 2023 15:15

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و ڈائریکٹر الائیڈ سکول کامونکے کیمپس یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے، سکول کسی بھی ملک کی حفاظت کیلئے نہایت ضروری ہیں،طلبہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی اعلیٰ تعلیم کے اہداف کا ماحصل ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی ذہن کو اگر بچپن ہی سے تعلیم و تہذیب کی اعلیٰ روایات کی تشکیل کی جانب مائل کر دیا جائے تو معاشرتی و سماجی امن و استحکام کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہاکہ بنیادی طور پر تعلیم کا مرکز اور حقیقی بنیاد استاد ہوتا ہے استاد تبدیلی کی کلید ہے اور تعلیم ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔کسی بھی قوم کا ادب، اندازِ زندگی، طریقہ، معاشرت اور تعلیمی حالت اقوام عالم میں اس کی درجہ بندی کا سبب بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں