تعلیم روح کی غذا ہے تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے،یاسر عرفات رامے

تعلیم اقوام کی اخلاقی، معاشی، سیاسی بلکہ ہر قسم کی ترقی کیلئے مسلمہ ہے،بیان

بدھ 27 ستمبر 2023 16:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) تعلیم اقوام کی اخلاقی، معاشی، سیاسی بلکہ ہر قسم کی ترقی کیلئے مسلمہ ہے۔تعلیم روح کی غذا ہے تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و ڈائریکٹر الائیڈ سکول کامونکے کیمپس یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم و تربیت ہی وہ زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر ہم ملک و قوم کی اصلاح، ترقی و خوشحالی میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہی وہ آلہ ہے جس کی مدد سے حق اور باطل کے درمیان تمیز ممکن ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کی بدولت غربت، جہالت، پسماندگی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے اندھیروں سے قوم کو نجات دلائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کے سامنے اتنا ہی افضل ہے جتنا دینی تعلیم حاصل کرنا ہے۔اگر مسلمانوں کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے تو تعلیم کے ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی تکمیل میں تعلیم و تربیت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے خصوصاً اس وقت جب کسی ملک کے عوام اپنی اقدار کو بھول چکے ہوں ان کو راہ راست پر لانے کیلئے علم کی روشنی بڑھانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں