گجرات پریس کلب کا 17رکنی وفد سکردو کے تفریحی دور کے بعد گجرات واپس پہنچ گیا وفد کے اعزاز میں اسلام آباد میں معروف بزنس مین چوہدری ریاض پکھووال کا پرتکلف ظہرانہ

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 23 ستمبر 2021 11:16

گجرات پریس کلب کا 17رکنی وفد سکردو کے تفریحی دور کے بعد گجرات واپس پہنچ گیا وفد کے اعزاز میں اسلام آباد میں معروف بزنس مین چوہدری ریاض پکھووال کا پرتکلف ظہرانہ
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) پریس کلب کا 17رکنی وفد سکردو کے تفریحی دور کے بعد گجرات واپس پہنچ گیا وفد کے اعزاز میں اسلام آباد میں معروف بزنس مین چوہدری ریاض پکھووال کا پرتکلف ظہرانہ، تفریحی دور پر صدر پریس کلب عبدالستارمرزا کی قیادت میں جانیوالے صحافیوں کے وفد نے قیام کے دوران سکردو، ژوق ویلی، اپر کچورا جھیل، شنگریلہ، دیو سائی، منٹھوکھا واٹر فال، شگر فورٹ، 454سالہ پرانی تاریخی مسجد، کولڈ ڈیزرٹ، اپیل گارڈن کا وزٹ کیا وفد میں سینئر نائب صدر قنبر اعجاز شاہ، نائب صدر سید اظہر شاہ، جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید، جائنٹ سیکرٹری آصف بھٹی،سیکرٹری تقریبات صہیب سرور، سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود، سابق صدور سید عرفان جعفری، محمود اختر محمود، سینئر صحافی وحید اختر ثنائی،عرفان حفیظ کھوکھر، سید نوید حسین شاہ، رانا شہزاد، شامی کھٹانہ، شاہد رسول، قیصر اعجا زملہی، محمد ریاض شامل تھے سکردو سے بذریعہ فلائٹ اسلام آباد پہنچنے کے بعد گجرات کے معروف بزنس مین چوہدری ریاض پکھووال نے ”رمادا“ہوٹل پر پرتکلف ظہرانہ دیا ہوٹل آمد پر ایگزیکٹو اسسٹنٹ مینجر افضال اسلم ومرزا، مینجر طور خان بٹ نے ممبران پریس کلب کا استقبال کیا جس پر صدر پریس کلب عبدالستامرزا، جنرل سیکرٹری عاصم رضاسید، نائب صدر سید اظہر شاہ نے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں گجرات پریس کلب دورہ کے دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں