ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 24 ستمبر 2021 11:56

ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈی پی او آفس گجرات میں ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایت پر اختر محمود گوندل ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی ضلع کے تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور ان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد الطاف  نے مقدمات میں ملزمان کی سزا یابی کیلئے شہادت کی اہمیت اور ملزمان کی بریت کی وجوہات اور ان کے تدارک کے متعلق پولیس افسران کو لیکچر دیا۔ورکشاپ میں سید اظہر عباسADPPگجرات اور مرزا کاشف ADPPگجرات نے تفتیشی افسران کو جنسی زیادتی اورجنسی ہراسمنٹ کے مقدمات کی تفتیش کے متعلق تکنیکی و قانونی راہنمائی کی۔
 ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا ہے کہ تمام تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران کو مرحلہ وار جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائے گی۔جس سے پولیس تفتیش کا معیار بہتر ہوگا اور کوئی بھی ملزم سزا سے بچ نہیں سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں