گجرات میں سیکو فیکٹری کے قریب ٹائم بم کی افواہ ، خوف وہراس پھیل گیا، سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں

منگل 16 مارچ 2021 23:49

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2021ء) گجرات شادمان کالونی پرانی سیکو فیکٹری کے قریب ٹائم بم نصب کر دیا گیا۔علاقہ میں خوف و ہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات شادمان کالونی میں نامعلومافراد نے ایک بلڈنگ کے قریب ٹائم بم کی شکل کا پرزا لگا کر نصب کر دیا جس پر سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں ۔الیڈ فورس پولیس اور ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں ،لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا ۔جس وقت بم نکارہ کرنے والی ٹیم آئی تحقیقات کی تو پتا لگا کہ کسی نے شرارت کی تھی،کسی نے ٹائم بم کی شکل کا پرزا لگا کر افواہ پھیلائی ۔جس پر ڈی۔سی، ڈی۔پی۔او اور اعلیٰ حکام آفیسر موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دی

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں