یونیورسٹی آف گوادر کے وفد کا لاہور گیریژن کا دورہ

وفد کو آرمی میوزیم لاہور میں ملک کی تابناک عسکری تاریخ کے بارے میں آگاہی ، طلباء و طالبات کی میوزیم کے مختلف حصوں میں رکھے آلات حرب اور ہتھیاروں کے ارتقا کے ادوار میں گہری دلچسپی کا اظہار

جمعہ 23 فروری 2024 19:55

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) یونیورسٹی آف گوادر کے وفد کا لاہور گیریژن کا دورہ ، وفد کو آرمی میوزیم لاہور میں ملک کی تابناک عسکری تاریخ کے بارے میں آگاہی ، طلباء و طالبات کی میوزیم کے مختلف حصوں میں رکھے آلات حرب اور ہتھیاروں کے ارتقا کے ادوار میں گہری دلچسپی کا اظہار ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف گوادر، بلوچستان کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریڑن کا دورہ کیا ، وفد کو آرمی میوزیم لاہور میں ملک کی تابناک عسکری تاریخ کے بارے میں آگاہی دی گئی ، طلبائ و طالبات نے میوزیم کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا اور آلات حرب اور ہتھیاروں کے ارتقا کے ادوار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، وفد نے جناح ہائوس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب تھا،قائد اعظم کی درجنوں نادر و نایاب تصاویر اور نشانیوں کی تباہی بہت ہی شرمناک ہے، ہم ہر طرح کے تشدد اور تخریب کاری کو رد کرتے ہیں، ہم 9 مئی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، طلبہ نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائینڈ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناونی حرکت کرنے کا نہ سوچے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں