پاکستان ٹیم نے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا،حنیف حسین

اگر یہی تسلسل آئندہ میچز میں بھی برقرار رہا تو پاکستان ورلڈ کپ کا فائنل ضرور کھیلے گا،سابق صدر گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن

منگل 26 اکتوبر 2021 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی حنیف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کو عبرت ناک شکست دیکر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،پوری قوم بے حد خوش ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے اچھی کپتانی کے بعد بیٹنگ سے بھی قیادت کا حق ادا کیا، محمد رضوان نے قابل بھروسہ بیٹسمین کے طور پر خود کو منوالیا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے یادگار اسپیل کرایا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اسی طرح کھیلتے رہے تو سب ریکارڈ توڑ دیں گے، بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم ایک چمپئن کی طرح کھیلی اگر یہی تسلسل آئندہ میچز میں بھی برقرار رہا تو پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل ضرور کھیلے گا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں