جلالپوربھٹیاں، اسٹنٹ کمشنر کا گندم کی سمگلنگ پر ایکشن، مقدمات درج

پیر 27 اپریل 2020 15:32

جلالپوربھٹیاں، اسٹنٹ کمشنر کا گندم کی سمگلنگ پر ایکشن، مقدمات درج
جلالپور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کا گندم کی سمگلنگ پر ایکشن، ایف آئی آرز کا اندراج۔ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر گندم کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے پنڈی بھٹیاں انڑچینج اور کوٹ سرور انٹرچینج سکھیکی پر خصوصی پکسٹں لگائی گئیں جس پر ریونیو، پولیس اور پاسکو کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جلال پور بھٹیاں اور ٹبہ شاہ بہلول سے دو ٹرکوں پر گندم کو لوڈ کرکے پشاور اور صوابی لے جایا جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ رات 11:30 بجے موقع پر پنڈی بھٹیاں انڑچینج پہنچ گئے اور 500،500 بوری گندم قبضے میں لے کر ٹرکوں کو تھانہ سٹی میں بند کروا دیا اور دونوں ٹرک ڈرائیورز پر ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا۔اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے مزید بتایا کہ ضلع حافظ آباد سے گندم کسی بھی سمگل نہیں کرنے دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں