ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 27 مئی 2020 16:22

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، جبکہ حکومتی ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے والوں کو ٹرانسپورٹرز دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور حکومتی ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کے مطابق چھوٹی مسافر ویگنوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جا رہا ہے، ویگن مالکان کرائے بھی منہ مانگے وصول کر رہے ہیں اور زائد کرایہ وصول کرنے پر احتجاج کرنے والے مسافروں کے ساتھ عملہ بدتمیزی بھی کرتا ہے۔عوامی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور سیکرٹری آر ٹی اے سے معاملہ کا فوری نوٹس لیکر مسافروں کو لوٹنے اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں