ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کو ئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہیں رہےگا،رانا مشہود

پیر 13 مئی 2024 17:20

ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کو ئی بھی  بچہ زیور تعلیم سے محروم نہیں رہےگا،رانا مشہود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہاہے کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اور بچی زیور تعلیم سے محروم نہ رہے،تعلیم کے فروغ اور خواتین کو مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔وہ پیر کے روز گورنمنٹ کالج فارویمن یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ویمن جوڈو پرووانشل لیگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جذبہ کو دیکھتے ہوئے ایک پروگرام لانچ کیا تھاجس کا نام '' کل کے قائد'' تھا اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگرکرنا اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی نوجوان کی ترقی سے و ابستہ ہے ، وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ ملک کا کوئی بچہ اور بچی زیور تعلیم سے محروم نہ رہے،یہی وجہ ہے کہ ہم لیپ ٹاپ بھی دیتے ہیں اور سکالر شپ بھی ،ہم آپ کے لیے مواقع پیدا کر تے ہیں جس کیلئے ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

رانا مشہود احمد نے کہا کہ و زیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں میںخواتین کا کوٹہ بھی رکھوایا تاکہ خواتین بھی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں،پاکستان کی موجودہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی یوتھ فیسٹیول سے سامنے آئے جو آج اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہنوجوانوں کا مستقبل میرٹ سے منسلک ہے ،نوجوانوں میں ٹیلنٹ اتنا ہے کہ آپ اپنا لوہا پوری دنیا میں منوا سکتے ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ایک ہی ویژن ہے آپ کو تعلیمی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہے،نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہے،جس طرح وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بچے اور بچیاں آگے نکل رہے ہیں اس کی ہم ٹریننگ کرائیں گے،کیمپس لگوائیں گے،آپ کو دنیا کے بہترین کوچز اور ٹرینر مہیا کریں گے اور یہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر میدان میں پاکستانی جھنڈا آپ کے ہاتھوں میں لہراتا نظر آئے گا،ہماری یوتھ کو اگر کوئی پلیٹ فارم دے دیا جائے اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے تو پاکستان کی معیشت دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں سے ایک ہو گی،پاکستان کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے انہیں اپنے ٹیلنٹ کو بڑھانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی تعیلم پر توجہ دیں ،نوجوان تخریب کاری اور انتشار سے دور رہیں یہ بچوں کا مستقبل خراب کر تا ہے،ہم اسی سال یونیورسٹیز میں گیمز کرانے جا رہے ہیں، اگلے سال اسلام آباد میں سیف گیمز کا فائنل پاکستان میں ہونے جارہا ہے،جس میں نہ صرف پاکسانی یونیورسٹیزبلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف چاہتے ہیں ہر کھیل اور ہر میدان میں پاکستان کا نام شامل ہو ۔ قبل ازیں گورنمنٹ کالج فارویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر شگفتہ ناز اور فیکلٹی ممبران نے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدکا استقبال کیا، انہیں روایتی پنجابی پگڑی بھی پہنائی ، قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شفیق چشتی بھی انکے ہمراہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں