جرائم پر قابو پانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے، ڈی پی او

ہفتہ 13 مارچ 2021 15:51

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2021ء) سنگین جرائم پر قابو پانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے سنگین وارداتوں کے ملزمان پکڑے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد نے نیشنل پریس کلب کے صدر محمد نصراللہ خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بنایا جارہا ہے جس سے گاڑیوں کی ٹریکنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے پولیس گشت کے نظام کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے مساجد اور دیگر مقامات پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں  اور اپنے دفتر میں بھی اوپن ڈور پالیسی رکھی  ہوئی ہے تاکہ عوام بلا جھجک اپنے مسائل بتا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو انصاف نہ مل سکے تو میرا یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا کہ عوام کو بھی جرائم کے سدباب کے لئے پولیس سے تعاون کرنا چاہیے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں