حافظ آباد، حافظ آباد میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کے ڈرائیوراں کے خلاف کاروائی

بدھ 7 جولائی 2021 00:13

حافظ آباد(اسامہ ارشاد-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2021ء) حافظ آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد ندیم بٹ نے حافظ آباد میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کے ڈرائیوران جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی ۔

(جاری ہے)

کاروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کےخلاف کاروائی کرواتے ہوئے ان کےچالان کئے گئے اور مقررہ مقدار سے زیادہ سامان لوڈ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی مزید ڈی ایس پی ٹریفک محمدندیم بٹ نے کہا کہ اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے جب کہ کسی بھی وقت اوور لوڈنگ گاڑی حادثے کا سبب بننےسمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتی ہیں میجر وائیلیشن کرنے والی مال بردار گاڑیوں کے خلاف 279 ت پ کی FIR درج کروائی گیئں۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمدندیم بٹ نے ٹریفک پولیس کے افسران اور ملازمان ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں