حافظ آباد، گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں اساتذہ کے آپس میںلڑائی جھگڑے ، طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر

معلمات کے مبینہ لڑائی جھگڑے نے سکول کے تعلیمی ماحول کو طالبات کے لیے خوفناک بنا دیا، والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:47

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں آئے روز اساتذہ کے آپس میںلڑائی جھگڑے کے باعث طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر رہ گئیں۔ معلمات کے مبینہ لڑائی جھگڑے نے سکول کے تعلیمی ماحول کو طالبات کے لیے خوفناک بنا دیا۔ والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول حافظ آباد میں طالبات کا مرکزی تعلیمی ادارہ ہے جہاں شہر بھر سے طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن عرصہ دراز سے سکول میںتعینات معلمات میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا ہے جس کے باعث تدریس کے لیے آئی طالبات کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بارے بارہا مرتبہ مقامی تعلیمی افسران اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال اس مسئلے کا کوئی بھی حل نہیں نکل رہا جس کے باعث طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

طالبات کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا سمیت محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سکول میں شر پسند اساتذہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور سکول میں تعلیمی ماحول کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں