پنڈی بھٹیاں ،پتنگ فروشوں اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف مہم

منگل 26 مارچ 2024 16:22

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع حافظ آباد میں بھی پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف بڑے پیمانوں پر کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پتنگ فروش اور قاتل ڈور بنانے والوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں ماہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی ،تھانہ صدر حافظ آباد اور تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں 90 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ۔

ملزمان کو گرفتار کر کے قاتل ڈور اور پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ تھانہ جلالپور بھٹیاں میں بھی پتنگ فروش قانون کی گرفت میں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع حافظ آباد میں کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں