ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل بیڈ منٹن چیمپئین انڈر 14، نیشنل چیمپئین انڈر 18 کے رنر اپ کو اعزازی شیلڈز دے دی گئیں

جمعرات 7 مئی 2020 17:16

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل بیڈ منٹن چیمپئین انڈر 14، نیشنل چیمپئین انڈر 18 کے رنر اپ کو اعزازی شیلڈز دے دی گئیں
جلالپور بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) محکمہ اسپورٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل بیڈ منٹن چیمپئین انڈر 14ملک غاصف رضا اور نیشنل چیمپئین انڈر 18کے رنر اپ راجہ حسن کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضیٰ،سپورٹس آفیسر ماجد حسین اور صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن،ساؤتھ ایشین ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن لیول ون کوچ ملک حامد رضا نے کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو نے کھلاڑیوں اور انکے کوچز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نامور کھلاڑی اپنے علاقہ اور ملک کے لئے روشن مثال ہیں انکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ یہی کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔ڈی ای او سپورٹس اور صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حافظ آباد کے کئی کھلاڑیوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں