سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، ڈپٹی کمشنر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت

پیر 25 مارچ 2024 19:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور قانونی کارروائی اور ملزمان کو جیل بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔ اجلاس میں ضلع ہری پور کے تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شریک تھے۔اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں