ڈی پی او ہری پور کا تھانہ غازی کا دورہ،ریکارڈ اور روزنامچہ کا تفصیلی جائزہ لیا

اتوار 28 اپریل 2024 18:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP)نے تھانہ غازی کا بھی وزٹ کیا۔تھانہ کی عمارت ،حوالات ،روزنامچہ اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے متعلق بھی دریافت کیا اور موقع پر حل طلب مسائل سے متعلق احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی غازی اور ایس ایچ او تھانہ غازی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی حدود میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

سنیپ چیکنگ اور گشتوں کے نظام کو بہتر بنائیں ۔تھانہ کے ریکارڈ کو مکمل اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔تھانہ میں آنے والے سائیلن کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویہ سے پیش آئیں اور ان کی کمپلین پر قانون کے مطابق بروقت کاروائی عمل میں لائیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں