ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام چُک بال میچ پاکستان وائیٹ نے جیت لیا

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام چُک بال میچ پاکستان وائیٹ نے جیت لیا. ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام پاکستان کی نیشنل ٹیموں کے مابین چُک بال میچ کا انعقاد سپورٹس جمنیزیم کرٹس گراؤنڈ میں ہوا. پاکستان وائیٹ اور پاکستان کلر کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان وائیٹ کی ٹیم نے 61 پوائنٹ سے ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ پاکستان کلر کی ٹیم 53 پوائنٹس حاصل کر سکی.

دونوں ٹیموں میں پاکستان بھر سے کھلاڑی شامل تھے. میچ کے مہمان خصوصی ساؤتھ ایشیا چُک بال فیڈریشن کے صدر جوناتھن وجیا تھے. اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور محمد توصیف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل پشاور اختر حسین شاہ، چُک بال فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل عمانول اسد، صدر چُک بال ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا محمد اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالرشید انور، حسنین امین اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان کا کہنا تھا کہ چُک بال دنیا بھر بالخصوص ساؤتھ ایشیا میں کھیلی جانے والی ایک منفرد گیم ہے جسے اب کے پی کے اور ہزارہ بھر میں فروغ حاصل ہو رہا ہے. یہ گیم دیگر کھیلوں سے مختلف ہے جس میں ہر عمر کے افراد با آسانی حصہ لے سکتے ہیں، بہت جلد اس گیم کا شمار پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں ہو گا. میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں