خان پور ،موٹرسائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی

اتوار 12 مئی 2024 14:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ہری پور کے علاقے خان پور میں موٹرسائیکل حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق خان پور کے علاقے جولیاں کے قریب موٹرسائیکل پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سیف اور عمار نامی شخص سکنہ راولپنڈی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے خان پور سٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کی اور انہیں ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں