ہری پور ٹریفک پولیس کا کا قانون شکنوں کیخلاف آپریشن

پیر 13 مئی 2024 22:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ہری پور ٹریفک پولیس کا بغیر ہلمیٹ، ون ویلنگ ،کمسن اور اپلائیڈ فار موٹرسائیکلز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP )کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک وارڈن ہری پور الیاس فرید نے ہمراہ دیگر ٹریفک سٹاف کے ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی بائی پاس روڈ پر اور شہر کے مختلف مقامات پر بغیر ہلمیٹ، ون ویلنگ ،کمسن اور اپلائیڈ فار موٹرسائیکلز کے خلاف کاروائیاں کیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمسن موٹرسائیکلز رائیدرز،بغیر ہلمیٹ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو ٹریفک قوانین اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی بھی دی ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں