ہرنائی سٹی کیلئے علیحدہ فیڈرز کی منظوری کیلئے کیسکو ہرنائی اور کیسکو لورالائی کے آفیسر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے،لیلیٰ ترین

ہفتہ 21 جنوری 2023 20:55

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2023ء) بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن لیلیٰ ترین بی اے پی کے رہنماء ملک روح اللہ خان ترین نے کہاہے کہ ہرنائی گریڈ اسٹیشن میں ایک فیڈر ہے جوکہ لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہمیشہ آور لوڈ ہوکر بجلی ٹرپ ہوجاتی ہے عوام کا یہ درینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ہرنائی سٹی کیلئے علیحدہ فیڈرز کی منظوری کیلئے کیسکو ہرنائی اور کیسکو لورالائی کے آفیسر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ،کیسکو لورالائی سے ہرنائی سٹی کیلئے علیحدہ فیڈرکی تحریری ڈیمانڈ/رپورٹ کیسکو چیف کو موصول ہونے کے بعد ہرنائی سٹی فیڈر کی منظوری کیلئے کیسکو چیف سے ملاقات کرکے سٹی فیڈر کی منظوری کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے اور بہت جلد ہی سٹی کیلئے نئے فیڈر کی منظوری ہوجائے گی ہرنائی سٹی کیلئے الگ فیڈر کی منظوری سے ان شاء اللہ ہرنائی میں آور لوڈنگ بجلی کی لوڈشیڈنگ کامسئلہ ہوجایے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح ہرنائی کے تمام بنیادی اجتماعی مسائل کا حل ہے جس کیلئے ہرفورم بھرپور کوشش کرینگے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں