ہرنائی شاہرگ کے بعد دکی میں ایک اور کوئلہ کان میں حادثہ ،3کانکن جاں بحق

بدھ 24 اپریل 2024 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ہرنائی شاہرگ کے بعد دکی میں ایک اور کوئلہ کان میں حادثہ 3کانکن جاں بحق ہوگئے -تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین کانکن جان بحق ہوکر کان کے اندر پھنس گئے اس دوران کان میں پھنسے ہوئے 2کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تیسرے کانکن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہی- متعلقہ زرائع کے مطابق تینوں کانکنوں کا تعلق افغانستان سے ہے نکالے گئے دونوں لاشیں ہسپتال روانہ کردی گئی ہیں جبکہ تیسرے کانکن کی لاش نکالنے کیلیے آپریشن جاری ہے ایک دن میں دو حادثات جس میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں