ہرنائی،جونےئر ڈی ڈی او تعلیم ہرنائی کی تعیناتی کے خلاف اساتذہ کا کلاسزکے بائیکاٹ 11ویں روز میں داخل

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:48

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) جونےئر ڈی ڈی او تعلیم ہرنائی کی تعیناتی کے خلاف اساتذہ کا کلاسزکے بائیکاٹ 11ویں روز میں داخل تفصیلا ت کے مطابق ضلع ہرنائی میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کلاسزکے بائیکاٹ آج11ویں روز میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے ضلع ہرنائی میں بچوں کی پڑھائی متاثرہورہی ہیں یاد رہے کہ 2ماہ قبل ضلع ہرنائی میں سابق ڈی ڈی اوعثمان غنی کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پوسٹ خالی ہوگئی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیم بلوچستان نے سلیم کاکڑ کو تعینات کیا لیکن ضلع ہرنائی کے اساتذہ نے اس تعیناتی کے خلاف ہرنائی میں احتجاج شروع کیا اساتذہ کا کہناہے کی ضلع ہرنائی میں 18گریڈ کی ایس ایس ٹی موجودہے لیکن محکمہ تعلیم نے ایک جونےئرڈی ڈی او تعلیم کو ہرنائی میں تعینات کیا جوکہ ضلع ہرنائی کے اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں