رکن بلوچستان اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑکی ہرنائی دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 30 مارچ 2024 21:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہی, بلوچستان کیعوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی،معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں