بلوچستان،ہرنائی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:20

کوئٹہ /ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس دھماکیکی جگہ پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں