ہرنائی ،مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جاں بحق

جمعہ 5 اپریل 2024 22:07

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ہرنائی کی مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علا قے شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں محمد یعقوب نا می کانکن جاں بحق ہو گیا،ریسکو ذرائع کے مطابق مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کانکن کی لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں