برائٹ ہال پبلک سکول کیمپس 2 حسن ابدال کے زیر اہتمام سیرت و میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

پیر 23 نومبر 2020 15:47

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) برائٹ ہال پبلک سکول کیمپس 2 حسن ابدال کے زیر اہتمام سیرت و میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حسن ابدال زونیرا جلیل نے سیرت و میلاد النبیﷺ کانفرنس میں بطورِمہمان خصوصی شرکت کی ۔ برائٹ ہال سکول کیمپس2حسن ابدال کے ننھے منے بچوں نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حسن ابدال زونیرا جلیل کی آمد پر انہیں سلامی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر سکول کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

سیرت و میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں بچوںنے نعتیں اور تقاریر کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حسن ابدال زونیرا جلیل نے کہا کہ آج ہم دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے معاشرے میں پریشانیاں ، مشکلات اور انتشار پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہئے کہ ہم تعلیمات نبوی کی روشنی میں تحمل ، برداشت ، رواداری ، ایک دوسرے کے حقوق اور احساسات کا خیال رکھیں۔

اُنہوں نے بچوں کو محنت ، لگن اورسچے جذبہ سے تعلیم حاصل کرنے کا کہا۔ تقریب کے اِختتام پر اُنہوں نے شریک طلباء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے۔ ڈائریکٹر سکول حسن علی قریشی نے طلبا ء ، سٹاف اور انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں لیگل ڈائریکٹر سکول محمدعلی قریشی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں