آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ایس ایس پی آپریشنز علی اکبر کے ہمراہ اٹک کا ہنگامی دورہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:27

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ایس ایس پی آپریشنز علی اکبر کے ہمراہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع اٹک کا ہنگامی دورہ۔ آرپی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز اورڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ ضلع اٹک کے انٹری اور ایگزٹ پوائسٹ۔ کا دورہ کیا اور آئندہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی لائحہ عمل ترتیب دیا۔

آرپی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ، ڈی پی او اٹک اور ڈی پی او ہری پور و نوشہرہ و صوابی کے ہمراہ پولیس سرچ پارک اٹک خورد ، جھاری کس انٹرچینج اور شاہیہ پل ہزارہ موٹر وے کا وزٹ کیا جس میں ڈی پی او صاحبان نے آر پی او راولپنڈی کو انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر آئندہ آزادی مارچ کے حوالے سے سیکورٹی معاملات کے بارے میں بریف کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی پی او حضرو اسلم ڈوگر اور اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی بھی افسران کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی فرد یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے اور افراتفری پھیلانیکی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں