احساس راشن پروگرام میں 4 کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، ثانیہ نشتر

عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی، معاون خصوصی

اتوار 14 نومبر 2021 13:40

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ 1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں