حسن ابدال،ٹریفک کے المناک حادثہ میںمتعدد افراد زخمی، دو کی حالت نازک

ہفتہ 20 نومبر 2021 21:55

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2021ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میںمتعدد افراد زخمی، دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق موہڑہ چوک کے قریب ڈیمپر ٹرک اور ہائی ایس کے درمیان تصادم ہوا جس میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا جہاں 2افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی افراد جن میں گلفراز۔

بخشیش۔بابر علی ۔عبدالقیوم۔ارشد اور جمیل شامل ہیں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثہ کے بعد ڈمپر ٹرک ڈراوئیور موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک ڈراوئیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں