حسن ابدال،پاکستان ملٹری اکائونٹس سپورٹس بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کا انعقاد، فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سی ایم اے کوئٹہ نے جیت لیا

جمعرات 5 جنوری 2017 16:47

حسن ابدال ۔ 5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان ملٹری اکائونٹس سپورٹس بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میںسی ایم اے کوئٹہ نے سی ایم اے لاہور کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکائونٹس سپورٹس بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں آرٹلری سنٹرتھری ٹریننگ رجمنٹ اٹک میں فٹ بال کے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سی ایم اے کوئٹہ اور سی ایم اے لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل مسعود اختر شیروانی تھے ۔فائنل میچ کے پہلے ہاف میںدونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی دوسرے ہاف میںبھی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زبردست مقابلے کے بعد سی ایم اے کوئٹہ نے میچ کے آخری منٹوں میں سی ایم اے لاہور کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں یکے بعد دیگرے دوگول سے شکست دیکرمیچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکائونٹس ہر سال کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواتا ہے تاکہ ہمارے ملازمین کو سرکاری امور کے علاوہ تفریح کا موقع مل سکے ،کھیلوں سے انسان کی صحت مندانہ سرگرمیاںپروان چڑھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملٹری اکائونٹس کے ملازمین پاک فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ پاک فوج کے نوجوانوں کو تنخواہ اور پنشن میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اوراس سلسلہ میں ہم ملک بھر میںڈپٹی سی ایم اے آفس کھول رہے ہیں تاکہ پاک فوج کے جوانوں کو جلد ادائیگی کی جا سکے ۔

انھوں نے کہا کہ آڈٹ کا محکمہ تاریخی ہے اس کی تاریخ بہت پرانی ہے 1861ء میں بنگال میں پہلا آڈٹ آفیسر مقرر کیا گیااس وقت سے لیکر آج تک ملٹری اکائونٹس پاک فوج کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈپٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل مسعود اختر شیروانی کے علاوہ اے کیو آرٹلری سنٹر اٹک لیفٹینٹ کرنل ضیاء اللہ شاہ ،لیفٹینٹ کرنل عبدالقیوم،لیفٹینٹ کرنل محمد علی شاہ،لیفٹینٹ کرنل شہباز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی سی ایم اے پی او ایف واہ شکیل نقوی،اکائونٹس آفیسر پی او ایف واہ محمود ستی،لیفٹینٹ کرنل محمد عدیل،آفیسر انچارج ایف پی او آرٹلری سنٹر اٹک عابد شاہ،صدر ایبٹ آباد زونل آصف خان جدون،چیئرمین سنٹرل باڈی راجہ سلطان شیر افگن،سینئر وائس چیئرمین چوہدری عامر،جنرل سیکرٹری قاسم کہوٹ،سپورٹس آفیسر پی ایم اے ڈی سپورٹس بورڈ راجہ آصف ظہیر،لوکل آڈٹ آفیسر اٹک محمد رفیق اعوان ،اکائونٹس آفیسر سی ایم اے سب آفس اٹک ملک محمد اسلم ، اسسٹنٹ لوکل آڈٹ آفیسر اٹک زاہد الحسن گیلانی ،صدر ملٹری اکائونٹس ایسوسی ایشن اٹک محمد اسلم بھٹی، جنرل سیکرٹری جاوید اختر ،سابق نائب صدر رانا امجد علی خان،سابق اسٹنٹ اکائونٹس آفیسر راجہ کریم اختر،اسٹنٹ سپورٹس آفیسر راجہ وسیم کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں