حیدر آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 18 جنوری 2019 23:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) حیدرآباد میں تھانہ ہٹڑی کی حدود میں بجلی کے پول سے ایک شخص کی جلی ہو ئی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاش بجلی کے تاروں سے چپکی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھ میں پلاس تھا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ہائی وولٹیج تاروں سے کنڈا لگارہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے حیسکو اہلکاروں کی مدد سے نکال کر سول ہسپتال کے مردہ خانہ پہنچا دی ہے تاہم اس کی رات گئے تک شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں