ٹیکس قوانین پر نظرثانی کرتے ہوئے ایف بی آر اہلکاروں کے صنعتی اور تجا رتی مراکز پر چھاپے مارنے کے اختیارات کو واپس لینے پرسرا ہتی ہے ، سلیم شیخ

اتوار 17 مارچ 2019 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ ، سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ ، نائب صدر پیر محمود آئی جعفری اور مجلس عاملہ کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری چیئر مین ایف بی آر کے ٹیکس قوانین پر نظرثانی کرتے ہوئے ایف بی آر اہلکاروں کے صنعتی اور تجا رتی مراکز پر چھاپے مارنے کے اختیارات کو واپس لینے پرسرا ہتی ہے ،چیئر مین ایف بی آر کے اس اقدام سے تاجر برادری میں اعتماد بحال ہو گا ،ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت کو فرو غ ملنے سے مثبت نتائج ملیں گے، ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ اختیارات واپس لینے سے تاجر برادری میں خو شی کی لہر پائی جا تی ہے ،ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے بھی تاجر برادری FBRاور حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں