عدالت ے نجی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث طالبعلم اور دیگر افراد کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) اسپیشل جج حیدرآباد کی عدالت نے کوہسار کے ایک نجی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث طالبعلم اور دیگر افراد کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔گذشتہ روز سٹی اسکول کوہسار میں فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اسکول کے طالبعلم سید حیدر علی، ایڈمن آفیسر عامر سہیل اور سیکورٹی انچارج محمد عباس کو ایئرپورٹ پولیس نے اتوار کو اسپیشل جج کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سٹی اسکول کوہسار میں فائرنگ کے واقعہ کا ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری ٹیم ڈی ایس پی لطیف آباد مسعود اقبال کی سربراہی میں تشکیل دی تھی انچارج پولیس چوکی ممتاز تھیبواس ٹیم کے رکن تھے، انکوائری ٹیم نے انکوائری کے بعد کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سید حیدر علی ولد سید آصف علی سکنہ میر فضل ٹاؤن یونٹ نمبر 9 لطیف آباد کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 30 بور ٹی ٹی پستول برآمد کرکے اس کے خلاف سندھ آرم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 193/2019 درج کی تھی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں