سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے ثقافتی گاؤں اور صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے زرعی و صنعتی نمائش کا افتتاح کردیا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے بھٹ شاہ میں ثقافتی گاؤں اور صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے زرعی و صنعتی نمائش کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس میں سندھ کے وزیر ِثقافت سید سردارعلی شاہ نے میلہ میں ثقافتی گوٹھ( دیہات) کا افتتاح کیا جبکہ صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے زرعی و صنعتی نمائش کا افتتاح کیا۔ دونوں صوبائی وزراء شاہ بھٹائی کے مزار پر پہنچے۔ انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شا عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر پیر کو سندھ بھر میں سرکاری طور پر عام تعطیل رہی -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں