طلبہ کو اپنی ذہانت اور صلاحیتیں منوانے کے لئے خوب محنت کرنی چاہیے، ڈاکٹر طحہٰ حسین علی

جامعہ مہران میں قائدے اور قوانین پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، طلبہ کو ان قائدے و قوانین کے مطابق چلنا ہوگا، تعارفی تقریب سے خطاب

منگل 15 اکتوبر 2019 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں آئی ہوئی نئے بیچ (19ویں) کے طلبہ و طالبات کی تعارفی تقریب جامعہ مہران کے جمنازیم میں منعقد ہوئی، جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ مہران میں پڑھائی کے لئے مطلوبہ جدید سہولتیں اور بہترین تدریسی و تحقیقی ماحول موجود ہے، طلبہ کو اپنی ذہانت اور صلاحیتیں منوانے کے لئے خوب محنت کرنی چاہیے، ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ آج کے دور میں استاد کا کام طلبہ کی رہنمائی ہے، ان کو رستا دکھانا ہے، اس راستے پر آگے بڑھنا طلبہ کا اپنا کام ہے، ڈیجیٹل دور میں طلبہ کو ایک کلک سے معلومات مل جاتی ہے، ایک فرد کو معلومات کے لئے دوسرے فرد کی کم اور انٹرنیٹ کی زیادہ ضرورت ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران میں قائدے اور قوانین پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، طلبہ کو ان قائدے و قوانین کے مطابق چلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نئے بیچ کے طلبہ مہران کے مستقبل کے سفیر ہوں گے ان کو مختلف مقامات پر خود کو منوانا ہوگا، جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی نے طلبہ کو جامعہ مہران کی تاریخ اور رینکنگ سے متعلق آگاہ کیا، تقریب میں جامعہ مہران کے چاروں فیکلٹیوں کے ڈین، تدریسی و انتظامی شعباجات کے سربراہان اور نئے بیچ کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں