تاجر بھی پاکستانی ہیں ہم بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تاجر ٹیکس چور نہیں، سیکریٹری انجمن تاجران پاکستان

ایف بی آر کی غنڈہ گردی اور تذلیل قابل برداشت نہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، نعیم میئر کی حیدرآباد کنونشن سے قبل پریس کانفرنس

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) انجمن تاجران پاکستان کے سیکریٹری محمد نعیم میر نے کہاہے کہ تاجر بھی پاکستانی ہیں ہم بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تاجر ٹیکس چور نہیں لیکن ایف بی آر کی غنڈہ گردی اور تذلیل قابل برداشت نہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاسم آباد بزنس فورم کے زیر اہتمام حیدرآباد کنونشن سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر انجمن تاجران سندھ کے عبدالقیوم قریشی‘ حاجی رحمت اللہ ساند‘ محمد سلیم وہرہ، حاجی ہارون اور دیگر بھی موجود تھے، محمد نعیم میر نے کہاکہ ہم قانون پر عمل کرنے والے ہیں ہمار احتجاج بھی پر امن ہے ہڑتال اور شٹر ڈاؤن ہمارا حق ہے جو ہم استعمال کررہے ہیں اور29 سے 30اکتوبر تک پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور خیبر سے کراچی تک کا روبار بند رہے گا انہوںنے کہاکہ ہم ٹیکس جمع کرنے والے ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں انہوںنے کہاکہ دکان کا سائز نہیں کاروبار کا حجم دیکھا جائے ملک کی معیشت کی تباہی میں ایف بی آر کا مرکزی کردار ہے ملکی معیشت ایس آر او اور نوٹیفکیشن سے نہیں چلتی ٹیکس کا ایکٹ بنایاجائے حکومت ہمیں ٹیکس آڈٹ سے باہر نکالنے تاجر جو ٹیکس دے رہا ہے اس کو بھی قابل وصول ٹیکس تسلیم کیاجائے، انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے اور29,30اکتوبر کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران کوئی ناخوش گوا ر واقع ہوا تو ہم31اکتوبر کو بھی ہڑتال کرسکتے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کارو باری دستاوزیات کی پابندی ختم کی جائے ہم سے ٹیکس وصول کرنے والے ایجنٹ کا کام نہ لیاجائے آئینی ادارہ بنایا جائے اس کو خود مختار حیثیت دی جائے چیئرمین ایف بی آر کی مدت مقرر کی جائے اور اس کے تقرر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم غیر معینہ مدت کی ہڑتال بھی کرسکتے ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں