ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئندہ سال جنوری میں اجلاس منعقد کیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے شہباز ہال حیدرآباد میں ڈیری ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نمائندوں اور تاجروں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دودھ کی قیمت 96 روپے جبکہ دہی کی قیمت 120 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد یوسف شیخ نے کہا کہ دودھ اشیاء خوردو نوش میں عوام الناس کیلئے ایک مکمل غذا ہے جس کے نرخوں میں ضلعی انتظامیہ سے مشاورت سے قبل قیمتوں میں اضافہ کرنا غیر قانونی ہے، ضلعی انتظامیہ بغیر کسی تکرار کے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے آپ سب کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شہرسے متعلقہ ڈیری فارمرزکے تعاون سے ملاوٹ والے دودھ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کیمیکل سے بنایاجانا والا دودھ انتہائی مضر صحت ہوتا ہے اور یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ایک ٹیسٹنگ کٹ فراہم کی جائیگی تاکہ شہر بھر میں خالص دودہ فروخت کرنیوالے تاجروں کو نقصان سے بچایا جا سکے جس پر ڈیری فارمرز نے یقین دلایا کہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، اے ڈی سی نے کہا کہ دودھ سمیت تمام اشیاء کی خورد ونوش کی قیمتوں کا بھی تعین کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نا صرف دودھ بلکہ تمام اشیاء خوردو نوش کے سرکاری مقررہ قیمتوں پر نظرثانی کی جائیگی لوگوں کو معیاری اور سستی اشیاء خوردو نوش میسر آسکیںجبکہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئندہ سال جنوری میں اجلاس منعقد کیا جائے گا، اس موقع پرچاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرزاور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں