اسسٹنٹ منیجر پینشن نعیم الدین ولد عبدالعزیز اپنی مدت ملازمت کے 60 سال پورے کرنے پر حیسکو سے ریٹائر ہوگئے

منگل 30 نومبر 2021 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) حیسکو ہیڈ کوارٹر میں فنانس ڈپارٹمنٹ کے پینشن سیکشن کے اسسٹنٹ منیجر پینشن نعیم الدین ولد عبدالعزیز اپنی مدت ملازمت کے 60 سال پورے کرنے پر حیسکو سے ریٹائر ہوگئے، انہوں نے واپڈا/حیسکو میں بطور اکاؤنٹس کلرک اپنی ڈیوٹی کا آغاز 1984 میں GSO حیدرآباد آفس میں ڈیوٹی جوائن کر کے کیا ، 2011 میں انہوں نے DPE کرنے کے بعد اسسٹنٹ منیجر گریڈ 17 میں ترقی پائی اور اب 30 نومبر 2021؁ کو 60 سال کی عمر ہونے پر ادارے سے ریٹائرڈ ہوگئے، حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نور احمد سومرو نے کہا کہ آج ہم اپنے ساتھی کو حیسکو سے باعزت طریقے سے ریٹائر ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں