ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر آفیس حیدرآباد میں معذوروں اور اساتذہ کے لئے تقریب کا اہتمام

ایچ آر سی پی ملک میں تمام مظلوم اور پڑھے لکھے طبقے کی ترجمان ہے آج اسپیشل بچوں کے ساتھ بیٹھک کا مقصد ان کے مسائل معلوم کرنا ہے، غفرانہ آرائیں

ہفتہ 4 دسمبر 2021 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر آفیس حیدرآباد میں معذوروں اور اساتذہ کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر غفرانہ آرائیں نے کہاکہ ایچ آر سی پی ملک میں تمام مظلوم اور پڑھے لکھے طبقے کی ترجمان ہے آج اسپیشل بچوں کے ساتھ بیٹھک کا مقصد ان کے مسائل معلوم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل کو ایوان بالا تک پہنچا جاسکے انہوںنے کہاکہ ایچ آر سی پی اس سال معذور افراد کی نمائندگی اور شمولیت کے ساتھ منارہی ہے اس موقع پر اسپیشل ایجوکیشن حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر بھٹی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کچھ عرصے سے وقت پر بجٹ جاری کرنے کے باعث اسکول معاملات بہتر انداز میں چل رہے ہیں پر اس کے باوجود اسٹاف اور گاڑیوں کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے انہوںنے کہاکہ اسکول میں ایک16سیٹر وین ہے جس مین اس وقت46اسپیشل بچے سوار کرکے کام چلایاجارہاہے اسکول کی ایک مزید وین ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ وین ڈرائیورکافی عرصے پہلے ریٹائرڈ ہوچکا ہے جس کے باعث ایک نجی ڈرائیور سے کام لیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ اسکول کی عمارت بھی زبوحالی کا شکار ہے چھت کا پلاسٹر گرنے کا واقعات معمول ہیں جس کے باعث کوئی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے انہوںنے کہاکہ بچوں کو ایک وقت کا کھانے دینے کے لئے بھی سالانہ چار لاکھ روپے کا بجٹ دیا جاتا ہے جس میں سے 5 فیصد ٹریژری آفس سمیت 31فیصد رقم کٹ جاتی ہے ہمیں صرف69فیصد بجٹ دیا جاتا ہے، انہوںنے کہاکہ بیت المال کے افسران نے اسکول کا دورہ کیا انہوںنے معذور بچوں کے لئے وہیل چیئر دینے کی یقین دہانی کرائی پر ان کے بعد وہ واپس نہیں آئے، اس موقع پر لالا عبدالحلیم شیخ، ایڈوکیٹ تبسم اور دیگر بھی موجود تھے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں