سندھ کے فنکار،شاعر، ادیب تکالیف کا شکار ہیں،چیئرمین عکس

کتنے ہی فنکار، شاعر و ادیب بیماری کے باعث بستر سے لگ گئے ہیں کیونکہ ان کی مدد کے لئے کوئی تیار نہیں ،روشن سندر چانڈیو ایڈوکیٹ

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) عوامی کلچرل سنگت (عکس)سندھ کے چیئرمین روشن سندر چانڈیو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ کے فنکار،شاعر، ادیب تکالیف کا شکار ہیں، کتنے ہی فنکار، شاعر و ادیب بیماری کے باعث بستر سے لگ گئے ہیں کیونکہ ان کی مدد کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات اکبر لغاری ایڈوکیٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روشن سندر چانڈیو نے کہا کہ وزیر ثقافت سمیت تمام حکام فقط فوٹو سیشن تک محدود ہیں، ریڈیو، ٹی وی کے فنکار پروگرام نہ ملنے کے باعث غربت اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ریڈیو ٹی وی انتظامیہ فنکاروں، لوک فنکاروں کو ماہانہ 21 کے بجائے صرف 4 پروگرام دے رہے ہیں جو آئین اور اخلاقات کے خلاف ہے، فنکاروں کا استحصال کیاجا رہاہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ ریڈیو ، ٹی وی کے فنکاروں کا معاشی قتل عام بند کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں