مٹیاری،نیشنل ہائی وے پر ٹریلر کی مسافر کوچ کو ٹکر،

17 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے زخمیوں کو مٹیاری ہالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 12:06

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر سڑک کنارے کھڑی مسافر کوچ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے زخمیوں کو مٹیاری ہالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر سڑک کنارے کھڑی باراتیوں سے بھری مسافر کوچ سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔سکرنڈ کے علاقے میں شادی کی تقریب کے بعد مسافر کوچ حیدر آباد جا رہی تھی، عینی شاہد کے مطابق گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا، جو حادثے کے وقت بدلا جا رہا تھا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو مٹیاری ہالہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں