حیدرآباد ،صوبائی حکومت سندھ میں بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،عبدالجبار خان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سندھ میں بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جس کیلئے صنعتی علاقوں میں صنعتکاروں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صنعتی یونٹ لگاکر ملک کی معیشت اور پیداوار میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو وفاقی وزراء اور گورنر سندھ پروٹوکول کے خاتمے کی بات کرتے تھے اب وہ خود بڑے قافلوں کی صورت میں سندھ کے مختلف اضلاع میں دورے کرتے ہیں۔ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھرپارکر میں غربت اور بیماری کو جواز بناکر جو دورہ کیا اس میں بھی تھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر سندھ ریڈ کارپیٹ پر گھومتے رہے جس سے تھر کے مفلوک الحال اور فاقہ کش لوگوں کی تذلیل ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے عوام کو بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جماعت صرف احتجاج اور پروپیگنڈے کی سیاست کرنا جانتی ہے ، حکمرانی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی نہ تو انہیں کرنا آتی ہے اور نہ ہی یہ ان کے بس کی بات ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں